قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، ذرائع کے مطابق 170 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقہ کے اوپنر نے53 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا جیئن میلان رنز بناکر عثمان قادر کا شکار بنے، دوسری جانب پروٹیز کپتان ہینڈرکس نے میزبان گیند بازوں کا خوب مقابلہ کیا اور 54 اسکور بنائے، آخری ،لمحات میں فورٹن اور پیٹوریس نے پاکستانی بالرز کی لائن و لینتھ بھلادی، آخری گیند پر درکار چھ رنز میں صرف دو ہی بن سکے اس طرح پاکستان 3 رنز سے کامیاب ٹھہرا،