کینٹ اسٹیشن للی بریج کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق و 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے میں ملوث بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس کو تھانے منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق و زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 23 سالہ مطیع الرحمٰن کے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں پرویز، صدر، فرزانہ، ارم، خالد، عبدالوہاب اور رمضان شامل ہیں۔