Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

ہزاروں اسکولوں میں پانی اور بیت الخلاء موجود نہیں، رپورٹ

محکمہ تعلیم سندھ کے تحت چلنے والے اسکولوں کی اسکول شماری رپورٹ سامنے آگئی ہے جن میں کراچی سمیت سندھ بھر کے 49 ہزار 103 اسکولوں کے سروے کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے 49 ہزار 103 اسکولوں میں 26 ہزار 260 اسکولوں میں پینے کا پانی موجود نہیں، 19 ہزار 479 اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت موجود نہیں اور 31 ہزار سے زائد اسکولز بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ تعلیم کی اسکول شماری رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے 21 ہزار 900 سے زائد اسکولوں میں چار دیواری بھی موجود نہیں، 36 ہزار سے زائد اسکولوں میں کھیل کے میدان جبکہ 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لائبریریز بھی موجود نہیں ہیں۔

سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ رپورٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 45 لاکھ 61 ہزار 140 بچے سندھ کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور 1 لاکھ 33 ہزار اساتذہ ان اسکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔