دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، مہمان ٹیم کے کپتان ہینڈرکس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے میچ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کوشش کرینگے پاکستان کو جلد آئوٹ کرنے کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ پہلے بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے کوشش کرینگے کہ 175 سے زائد رنز بنائیں انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں بھی پندرہ سے بیس اسکور کم تھے لیکن بالرز نے بھرپور محنت کی جس کے باعث میچ میں کامیابی حاصل کی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،