پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنا، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لئے آئے تھے کہ تاکہ ملیر کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا جاسکے تاہم مراد علی شاہ سے ملاقات نہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سی ایم ہاوس کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا ہے