سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ و ایپلیکیشن فیس بک نے بھی اپنے اسمارٹ واچ تیار کرنے پر شروع کردیا ہے جو کہ آئندہ سال متعارف کرانے کی توقع کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ واچ کے پہلے ورژن میں اوپن سورس اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا جبکہ فیس بک کی اسمارٹ واچ بھی دیگر اسمارٹ واچز کی طرح فٹنس اور صحت سے متعلق فیچرز سے لیس ہوگی۔