الیکشن کمیشن نے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے عمل میں رکاوٹ بننے والے کے خلاف ہرصورت کارروائی ہوگی، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس88 کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ اورجھگڑے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے گی، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے اپنی گاڑی پر فائرنگ کا الزام پی پی پر لگایا جبکہ پی پی کے مطابق گاڑی پر فائرنگ حلیم عادل شیخ کے گارڈ نے کی جس کا ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے