نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کوچ میں ٹکر، بچہ جاں بحق و 35 مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ صادق آباد سے کراچی آرہی تھی، دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کوچ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 35 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔