سول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ لائسنس کے اجراء میں بےقاعدگیاں روکنے کے لیے برطانوی طرز کا امتحانی سسٹم اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن حکام نے برطانوی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تنصیب کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن کی جانب سے 1 ماہ میں جدید سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس دنیا بھر میں قابل قبول ہوں گے جبکہ امیدواروں کے بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔