پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دوران معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈومنک کارک، نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ڈول، ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کریں گے جبکہ طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔