نیو کراچی سیکٹر الیون میں واقع مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کردیا جہاں مرد کی شناخت 68 سالہ جمیل اور خاتون کی شناخت 48 سالہ رفعت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول جمیل تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا اور مقتولہ اس کی تیسری بیوی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا ہے تاہم دونوں میاں بیوی کا قتل ذاتی دشمنی پر کیا گیا ہے۔