لانڈھی تھانے کی حدود میں بریانی کی دکان کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ہائی روف میں سوار فیملی سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہا تھا تو فیملی نے مزاحمت کی جس کا شور سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا تشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت توصیف خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔