اتحاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مصباح نامی خاتون نے بغیر اجازت تیسری شادی کرنے پر اپنے شوہر فقیر عباس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی، درخواست میں مصباح نے الزام عائد کیا تھا کہ فقیر عباس اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، فقیر عباس نے مصباح سے شادی سے قبل بھی ایک اور شادی کررکھی تھی۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا فقیر عباس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں دوران تفتیش فقیر عباس نے پولیس کو بتایا کہ مصباح میری دوسری بیوی تھی، جسے میں نے کچھ عرصے قبل طلاق دےدی ہے۔ فقیر عباس نے طلاق کے کاغذات پولیس کے سامنے پیش کردیئے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دلہے فقیر عباس کو رہا کردیا۔