پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی، سعید غنی اور ناصرشاہ پر مشتمل پی پی وفد ادارہ نورحق پہنچ گیا، اسد اللہ بھٹو اور حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حمایت کا فیصلہ مرکزی شوری نے کرنا ہے ان سے مشاورت کے بعد آگاہ کردیا جائے گا