پاکستان سپر لیگ 6 میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے پنجا آزمائیں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ شام 07:00 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پی ایس ایل 6 کا چھٹا میچ ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔