کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف اس کے شوہر نے اپنی ماں پر تشدد کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا ہے۔ مقدمے کے متن میں ملزم کے شوہر نے بتایا کہ جب وہ نوکری سے واپس آتا تو اس کی ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھے، پوچھنے پر بیوی کہتی تھی کہ ماں کو گرنے سے چوٹ لگی ہے۔
مقدمے کے متن میں ملزمہ کے شوہر نے بتایا کہ گھر میں نوکرانی نے مجھے بتایا کہ میری ماں پر میری بیوی تشدد کرتی ہے، گھر کی ملازمہ نے چھپ کر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ویڈیو میں بہو کو بوڑھی ساس پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔