ناظم آباد نمبر 1 میں سرکاری اسکول کی عمارت مسمار، زیر تعلیم طلبہ پریشان، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بغیر کوئی وجہ ناظم آباد میں واقع گورنمنٹ فار قلیط اسکول فار بوائز کی عمارت کا بڑا حصہ مسمار کردیا، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے نے انہدامی کارروائی سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا، اسکول میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبہ پریشان ہیں کہ اسکول گرانے کے بعد ان کے امتحانات کا کیا بنے گا، طلبہ اور انتظامیہ نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ طلبہ کے مستقبل کو بچایا جائے