میڈیکل رپورٹ نے حلیم عادل شیخ کو فٹ قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے باعث انہیں جناح اسپتال کے شعبہ آرتھو پیٹک سے قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مکمل چیک کے بعد حلیم عادل شیخ کے دل کو فٹ قرار دے دیا ، واضح رہے کہ 16 فروری کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے نقص امن کے باعث انہیں گرفتار کرلیا تھا