وزیر اعظم عمران خان نے دو دہائیوں تک ساتھ رہنے والے ساتھی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر ظفر زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے ٹوئیٹر پر ظفر زبیری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ظفر زبیری کی رحلت کا جان کر افسردہ ہوں۔ وہ کراچی کے ان کارکنان میں سے تھے جو دو عشروں تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”