معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر و اداکارہ پوجھا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو جنوبی ایشیاء میں سب سے بہترین قرار دے دیا۔ ٹوئیٹر پر ایک شہری کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ کراچی کے کھانے پورے پاکستان میں سب سے بہترین ہیں جس پر ایک اور شہری کی جانب سے رپلائی میں کہا گیا کہ پورے جنوبی ایشیاء میں جس پر بھارتی اداکارہ پوچھا بھٹ نے ٹوئیٹ کا رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بات کی تصدیق کروں گی۔