پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کےلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا، ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اب تک کا سب سے بڑا اسکور بناڈالا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فاف ڈوپلیسی 37، کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان نے 47 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 21 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی