ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے پیپلزپارٹی سے مستقل ورکنگ ریلشن شپ کی خواہش کا اظہار کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزاری نے کہا کہ ارکان اسمبلی پارٹی کے منتخب کردہ افراد کو ووٹ دیں، سینیٹ الیکشن ایک دو روز میں ختم ہوجائیں گے لیکن ہم چاہتے ہین سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل حل ہوں جس کے لئے ہم چاہتے ہیں مسقتل طورپر پی پی سے ورکنگ ریلیشن بنے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے بہترین ہے الیکشن کمیشن نے بھی سخت ضابطہ اخلاق بنایا ہے،