بندھانی برادری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت الیکشن 2021ء کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کمیٹی ملیر کھوکھراپار کے چیئر مین فراز بندھانی بھاری اکثریت کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے جبکہ شعیب بندھانی نائب صدر کی حیثیت سے بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن جیتنے کی خوشی میں رات گئے تقریب منعقد کی گئی جس میں نومنتخب صدر فراز بندھانی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی نوجوانوں کی جیت ہے، ہم آج عہد کرتے ہیں کہ بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے۔