Saturday, June 19, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر اتائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر پپری ٹائون میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن، متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے، ذرائع کے...

سپریم کورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی ترقی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سےمتعلق درخواست  مسترد کردی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس...

مون سون بارشیں،نکاسی کے انتظامات مکمل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد...

فیس بک کا نیا فیچر،ایڈمن کو پوسٹ میں تبدیلی کا اختیار مل گیا

 فیس بک نے نیا شاندار فیچرمتعارف کرادیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے...

کراچی ایئر پورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والے بھارتی طیارے کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے لکھنؤ جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز جونہی ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار 1 مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی، کپتان کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی جانب سے اجازت ملنے پر بھارتی طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ ہنگامی طبی امداد دیئے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمٰن جہاز میں ہی انتقال کرچکا تھا۔ بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی کے بعد فلائٹ صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔