کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق و 3 افراد زخمی ہوگئے، متوفی اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 27 سالہ عامر ولد نسیم، 30 سالہ حسن ولد نسیم اور 23 سالہ رحمان ولد قلندر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔