شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کرمنلز زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ملزم انصر اور سمیع اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 6 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔