ہوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ کے صوبائی ناصر شاہ کا نام بھی سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق موسیٰ گیلانی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے موسیٰ گیلانی کو زیادہ پیسے آفر کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، دوسری جانب ناصر شاہ نے آڈیو سے متعلق اپنی آواز کی تردید کردی ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھونڈے طریقے سے الزام تراشی پر اتر آئی ہے پیپلزپارٹی کسی خرید وفروخت میں شریک نہیں ہے