ملیر میں واقع میمن گوٹھ سے پولیس نے میاں اور بیوی کو ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق میمن گوٹھ مییں خفیہ اطلاع پر 1 کار کی تلاشی لی گئی جس میں 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، کار میں سوار میاں، بیوی اور ان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم، نور فیض اور نوازعلی کے نام سے ہوئی ہے۔