ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے تعاون مانگ لیا، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں وسیم اختر، روف صدیقی اور خالد مقبول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم نے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا اب ہماری باری ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو مکمل سپورٹ کیا اور تمام ان کے تمام ارکان نے کامیابی حاصل کی، روف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹوں کے سہارے وفاقی حکومت کھڑی ہے