Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا پی سی بی نے باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے جبکہ یہ فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پی ایس ایل چھوڑنے اور لیگ میں 7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد آج سہ پہر 3 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔