ولی خان بابر کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ذرایع کے مطابق انسداد ہشت گردی کی عدالت نے ولی خان بابر قتل کیس میں گرفتارن ملزمان 2 کو سزائے موت جبکہ 4 کو عمرقید کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے سزائوں پر نظر ثانی کی اپیل دائر کررکھی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے آج ان سزائوں کو کالعدم قرار دے دی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم فیصل موٹا اور کامران کو سزائے موت جبکہ نوید پونکا، شکیل سمیت دیگر 2ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کو 2011 میں لیاقت آباد نمبر 10 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا