مین سپر ہائی وے کے قریب اسکیم 33 میں فائرنگ سے رینجرز سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ ڈکیتی مزاحمت پر ہوئی، واقعے کے وقت رینجرز سب انسپکٹر سادہ لباس میں تھا، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک گولی رینجرز سب انسپکٹر کی ٹانگ پر ماردی۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمی رینجرز سب انسپکٹر کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ اب اس کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔