Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹی فکیشن جاری

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

کراچی کے امیر رضی حسینی کا تحریک لبیک سے اعلان لا تعلقی

تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے پرتشدد مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا...

حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن، رینجرز تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی، حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب میں رینجرز تعینات ہوگی، ذرائع کے مطابق حلقہ...

سپر ہائی وے، گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

سپر ہائی وے بقائی اسپتال کے قریب گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے بقائی اسپتال کے قریب گتے کی پیکنگ کے گودام میں آگ لگ گئی تھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اہلکار اور فائربریگیڈ کے 2 فائرٹینڈرز آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچ گئے، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹاؤن کے 1 فائرٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کچھ دیر بعد گودام میں رکھے ہوئے گتے میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

فائرآفیسر مبین احمد نے بتایا کہ اس موقع پر مزید 3 فائرٹینڈر اور واٹر ٹینکر پانی لے کر موقع پر پہنچ گئے جبکہ بحریہ ٹاؤن کا بھی 1 فائرٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا جنہوں نے تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، مبین احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کے باعث گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔