Monday, August 2, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

جشن آزادی مبارک،چین کا کین سائنو کی 20 لاکھ خوراک دینے کااعلان

جشن آزادی مبارک، چینی کمپنی نے کین سائنو کی 20 لاکھ خوراک مفت دینے کا اعلان، ذرائع کے مطابق پاکستان کے قومی دن کی...

کراچی میں موبائل ویکسی نیشن شروع، مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کردیا

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان...

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے کل بروز منگل سے ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس...

فواد چوہدری کا 100 فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں کھولنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ہے انھیں فوری...

ﷲ کو منظور ہوا تو شاہین آفریدی سے بیٹی کا رشتہ ہوگا، شاہد آفریدی

عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی اور اسٹار فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے خاندان ایک ہونے جارہے ہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی، ان کا مزید کہنا ہے کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اور کرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔

شاہدآفریدی کی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ لالہ دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ قوم کا فخر ہیں۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی کے والد ایاز خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، شاہین آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ شاہین کی منگنی کی رسم جلد طے پائے گی۔