متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادرآباد پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 18 مارچ 2021ء کو پارٹی کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسے کے انعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے اس جلسے کو کامیاب بنانا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ہمیں اپنی پوری توانائیاں صرف کرنی ہیں۔