ناظم آباد 7 نمبر نفسیاتی اسپتال کے قریب ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی جو جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ اخمت شیرزادہ اور اس کی بیٹی کی شناخت 10 سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی ہے۔