سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے شہر قائد میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی کے لیے 35 ارب 69 کروڑ روپے کے 6 منصوبوں کی منطوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 35 ارب 69 کروڑ روپے سے کراچی میں ندی نالوں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی ہے۔ شہر قائد کے جن نالوں کی بحالی و بہتری کی منظوری دی گئی ان میں گجرنالہ، اورنگی نالہ سمیت ملیر اور لیاری کی ندیاں شامل ہیں۔