ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس نے 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑلی اور 4 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے مختلف مقامات پر نیول انٹیلیجنس کے اشتراک سے کامیاب آپریشنز کیے اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 450 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔