لیاری میں شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر کمیلا اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی لیاری سرفراز نوز شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک چینی شہری جیکسن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ شہری خالد کو پیٹ میں گولی لگی ہے جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔