نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 90 پیسے مہنگی کردی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں گی۔
ذرائع کے مطابق جنوری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافے سے صارفین پر ساڑھے ساتھ ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ نیپرا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ پر 90 پیسے کے اضافے کا اطلاع کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔