Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہزاروں اسکول بند ہیں، سیکرٹری تعلیم

سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں مفت تعلیم اور اصلاحات سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران سیکرٹری تعلیم کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی، رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ سندھ بھر میں 6 ہزار 866 اسکول بند ہیں اور صوبے بھر کے 7 ہزار 974 اسکول چلانے کے قابل ہی نہیں ہیں جبکہ کراچی کے 6 اضلاع میں 229 اسکول بند پڑے ہیں اور سب سے زیادہ ضلع ملیر میں 137 اسکول بند ہیں۔

 سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں سے بند اسکولوں کو کھولا جائے گا اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ سندھ بھر میں کتنے فیصد تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق بھی تمام کارروائی 4 ماہ میں مکمل کرکے بتائی جائے، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔