راہ چلتی اسکول طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں اسے اسکول جانے والی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں اور دست درازی کرتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اویس نامی ملزم کو نیپیئر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ طالبہ کے والدین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کروایا جس پر سرکاری مدعیت میں ملزم کے خلاف نیپیئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔