پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں، شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی والدہ کی انتقال کی اطلاع دی۔ سینیئر اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ” مشکل حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے والی میری ماں، میری روح بھی آپ کے ساتھ ہی پرواز کرگئی۔”