سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس بڑھنے سے 1703 ڈالر سے بڑھ کر 1712 ڈالر پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے اور 10 گرام سونا 687 روپے کے اضافے سے 88 ہزار 992 روپے کا ہوگیا ہے۔