نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا، 2 روز قبل فراڈ خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈرامہ رچایا تاہم کھیل ان پر الٹ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاریوں کے نام پر لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہوگیا، اس نے جب معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہی سامنے آگیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح کرنے والا دولہا بارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے پورے خاندان سمیت انہیں دھرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ فراڈ خاندان کے افراد پر 25 سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ پورا خاندان فراڈی ہے، گرفتار خاندان کئی وارداتیں کرچکا ہے، یہ خاندان شادی کرکے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔