Sunday, April 18, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

سندھ حکومت تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کوئی...

نوری آباد میں بارش، شہرقائد میں امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی کے مضافات میں بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹروے پرنوری آباد سے بارش ہورہی ہے ، موسمیات کا کہنا ہے کہ...

طلبہ اور اساتذہ فروغ تعلیم کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کریں، مفتی یوسف کشمیری

جامعہ کراچی شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے اساتذہ اور طلبہ نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کی قیادت شعبہ  ٹیچر ایجوکیشن جامعہ کراچی کے انچارج ڈاکڑ امتیاز احمد کر رہے تھے۔ دورے کے موقع پر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ اور طلبہ نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری سے بھی ملاقات کی۔

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے دورے کے موقع پر اساتذہ و طلبہ نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کی لائبریری اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دینی علوم کے فروغ میں جامعہ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے موقع پر مفتی محمد یوسف کشمیری نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام پیار اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے خیالات جاننے چاہئیں اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنی چاہئیں۔

مفتی محمد یوسف کشمیری نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و اساتذہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کریں۔ شعبہ ٹیچر ایجوکیشن جامعہ کراچی کے انچارج ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ تعلیم کے شعبے میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم جامعہ کے منتظمین کے مشکور ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔