مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق و 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا غنی چورنگی اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق و 1 شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا، نادرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق و 1 زخمی ہوگیا جن کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت شایان ولد ندیم عمر اور زخمی کی شناخت بلال ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور سائٹ ایریا حبیب بینک کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کی شناخت نزیر احمد ولد نسیم عمر کے نام سے ہوئی ہے۔