نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں نالے میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی اطلاعات تھیں کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پتا چلا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو رضاکاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے لوگوں کے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔