بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں آپس کے جھگڑے کے دوران 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انعام اللہ اور نعمان اللہ آپسی جھگڑے کے دوران چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوگئے، ریسکیو رضاکاروں نے دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔