شہر قائد میں مارچ کے 12 دنوں میں 1300 کے قریب افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور 83 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں جہاں 12 دن میں مہلک وائرس سے سب سے زیادہ 34 اموات ہوئیں، ضلع وسطی میں 27، ضلع جنوبی میں 16، ضلع غربی میں 3، ضلع کورنگی میں 3 اور ضلع ملیر میں کورونا وائرس سے 1 شخص انتقال کرگیا جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔